بھارتی فنکاروں میں مقبول سیاستدان کی لاش گھر پہنچ گئی، بابا صدیقی کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بابا صدیقی
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے جانے پہچانے ستاروں میں مقبول بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے قاتل بھارتی شہری نکلے جبکہ سیاست دان کی لاش گھر پہنچا دی گئی ہے۔

اب سے کچھ ہی دیر قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ایمبولینس بابا صدیقی کی رہائش گاہ پر پہنچی ہے جس میں مرحوم سیاسی رہنما کی جسمانی باقیات موجود ہیں۔ بھارت میں بابا صدیقی کے خیر خواہ ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قاتلوں میں دو نوجوان شوٹر لڑکے شامل ہیں جن میں سے ایک بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرا بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی ہے۔ بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی جس میں واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں بابا صدیقی کا قتل افسوسناک ہے۔ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے جو جلد پکڑا جائے گا۔ ملزمان کو چھوڑا نہیں جائے گا اور اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ترجمان بی جے پی نے کہا کہ بابا صدیقی ایک بڑے سیاست دان تھے اور مہاراشٹر کی این ڈی اے حکومت میں کوئی بھی شخص قتل کرکے قانون سے بچ نہیں سکتا۔ واقعہ سامنے آنے  کے کچھ ہی لمحوں بعد پولیس حرکت میں آگئی اور فوری طور پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔

Related Posts