بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مظاہرہ، واپس جاؤ کے نعرے

تازہ ترین

تازہ ترین

کنگنا رناوت
(فوٹو: دی ہینس انڈیا)

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارت میں انتخابات 2024 کے دوران بی جے پی کی جانب سے امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، مظاہرین نے کنگنا واپس جاؤ کے نعرے لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کی پارلیمانی سیٹ سے حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کو اسپتی وادی کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ پیر کے روز کازہ میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھا لیے۔

بھارتی میڈیا (اردو ٹائمز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مظاہرین نے کنگنا واپس جاؤ کے نعرے لگائے اور سوشل میڈیا پر کنگنا رناوت کے حالیہ اقدامات پر غصے کا اظہار کیا۔ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر دلائی لامہ کے ؟خلاف ایک میم شیئر کی تھی جس سے منفی تاثر پیدا ہوا۔

میم میں دلائی لامہ کا احترام کرنے والی بدھ برادری کو دکھایا گیا کہ دلائی لامہ امریکی صدر جو بائیڈن کا بوسہ لے رہے ہیں جس سے بدھ مت کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ کنگنا رناوت عوامی سطح پر یہ اعتراف بھی کرچکی ہیں کہ وہ گائے کا گوشت کھاتی ہیں۔

ہندو مت میں گائے کو بڑا اہم مقام حاصل ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت کو ممبئی میں بھی عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کیلئے اسی میم کو ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے جس سے بدھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جبکہ کنگنا مودی کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔

Related Posts