میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi Mayor Murtaza Wahab stuck in hospital elevator

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سمیت 15 سے زائد افراد عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔

میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ لفٹ میں زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے باعث لفٹ پہلی منزل پر آکر رک گئی۔

لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے نیچے آ کر پہلی منزل پر زور دار جھٹکے کے ساتھ رک گئی جس کے باعث تمام افراد خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

میئر کراچی اور دیگر افراد تقریباً 10 سے 15 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے تاہم اسپتال کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ واقعہ اسپتال کی بنیادی سہولیات اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Posts