کے پی او حملہ، تاجر برادری کا حکومت سے فوری مشترکہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کے پی او حملہ، تاجر برادری کا حکومت سے فوری مشترکہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ
کے پی او حملہ، تاجر برادری کا حکومت سے فوری مشترکہ کانفرنس بلانے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان کے مالیاتی مرکز کراچی کی تاجر برادری نے حکومتی عہدیداروں سے جلد از جلد ایک مشترکہ کانفرنس بلانے کی درخواست کی ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا ازالہ کیا جاسکے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے 20 فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران کو ایک خط لکھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے ”تجارتی اور صنعتی برادری کے لوگوں میں خاصی تشویش پیدا کردی ہے جو اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ اس شہر میں اپنا کاروبار جاری رکھیں یا کہیں اور منتقل ہوجائیں،”۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی لاقانونیت سے شہر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر کراچی پولیس آفس (KPO) پر ہونے والے ”خوفناک” دہشت گرد حملے کے بعد، جو اس وقت ہوا جب پاکستان سپر لیگ جاری تھی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں۔

خط میں کہا گیا کہ ”ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ یہ چیمبر بار بار اس طرح کے خطرات کے بارے میں خبردار کرتا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا اور لاقانونیت کی حالیہ لہر واضح طور پر بتاتی ہے کہ کراچی کا امن و امان کتنا نازک ہوچکا ہے“۔

مزید پڑھیں:کراچی، کے پی او پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا ہدف چوتھی منزل تھی

خط میں، کاروباری برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ”اس ہفتے کے اندر جلد از جلد” چیمبر میں اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts