کے الیکٹرک کا اعلان! کراچی کے دو مزید علاقے لوڈشیڈنگ فری

تازہ ترین

تازہ ترین

load shedding
ONLINE

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر کے چند اہم کاروباری اور تجارتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جن میں جامع کلاتھ مارکیٹ اور برنس روڈ بھی شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام کراچی کو آئندہ برسوں میں نوے فیصد لوڈشیڈنگ فری بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحت کی کہ بلوں کی بروقت ادائیگی اور لائن لاسز میں کمی کی وجہ سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔

ان کے مطابق صارفین کے ساتھ تعاون نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جہاں بجلی چوری میں کمی اور بلوں کی ادائیگی بہتر ہوگی، وہاں لوڈشیڈنگ میں مزید کمی یا مکمل استثنیٰ دیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک شہر کے تقریباً 70 فیصد حصے کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جا چکا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 3 لاکھ 30 ہزار کلوگرام سے زائد غیر قانونی کنکشن (کنڈے) ہٹائے گئے ہیں تاکہ بجلی چوری کو کم سے کم کیا جا سکے۔

کے الیکٹرک کی طویل المدتی حکمتِ عملی میں اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، جدید انفراسٹرکچر کی تنصیب اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری شامل ہے، تاکہ 2030 تک شہر کو مکمل طور پر لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جا سکے۔

دوسری جانب جن علاقوں میں بلوں کی ادائیگی بہتر نہیں یا بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور بد انتظامی کی صورت میں مزید لوڈشیڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔

Related Posts