ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا نتیجہ کیا نکلا! یوکرین جنگ کب بند ہونگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

'No deal until there's a deal': Trump-Putin talks yield no breakthrough
ONLINE

الاسکا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعہ کے روز ہونے والی اہم ملاقات کسی بڑے معاہدے یا یوکرین جنگ میں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئی۔

دونوں رہنماؤں نے بات چیت کومثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا لیکن کسی ٹھوس فیصلے یا سمجھوتے کا اعلان نہیں کیا۔

یہ ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جس کے بعد دونوں صدور نے مختصر طور پر میڈیا سے گفتگو کی تاہم سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے کچھ معاملات پر پیش رفت ضرور کی ہے لیکن ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جب معاہدہ ہوگا تب ہی اعلان کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ اس اجلاس سے جنگ بندی کی فوری امید پوری نہیں ہوئی لیکن امریکی صدر کے ساتھ براہِ راست ملاقات روسی صدر کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے کیونکہ 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے مغربی دنیا نے پیوٹن کو سیاسی طور پر تنہا کر رکھا تھا۔

ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال چین پر روسی تیل خریدنے کے حوالے سے اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر کر رہے ہیں، جسے تجزیہ کار سفارتی لچک کا عندیہ قرار دے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کو پرامید قرار دیا لیکن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کسی عملی اقدام یا روڈ میپ کے نہ ہونے سے یہ ملاقات زیادہ تر علامتی اہمیت کی حامل رہی۔

Related Posts