کراچی: سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے جس کی منظوری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بعض اہم وزراء کو ان کے محکموں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کابینہ کے کلیدی اراکین کو مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد نئے وزراء گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔
کراچی کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری! وفاقی حکومت کا مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان، کب اور کہاں ملیں گے؟
وزیراعلیٰ ہاؤس سے اہم وزراء کو اس سلسلے میں پیغامات بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ آئندہ دنوں میں کابینہ کی تشکیل نو کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








