گل پلازہ کے ملبے سے لاشیں ملنا بند، صرف انسانی ہڈیاں مل رہی ہیں۔کے ایم سی فائر آفیسر

تازہ ترین

تازہ ترین

گل پلازہ
(فوٹو: آن لائن)

محکمہ فائر بریگیڈ، کے ایم سی کے فائر آفیسر ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے سے اب لاشوں کی جگہ صرف انسانی ہڈیاں برآمد ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک آتشزدگی سے گل پلازہ کی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فائر آفیسر نے کہا کہ بلڈنگ کا ڈھانچہ انتہائی مخدوش ہے تاہم ملبے سے ممکنہ طور پر دبے ہوئے افراد کی تلاش جاری ہے۔

گفتگو کے دوران فائر آفسیر نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران 77 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 67 افراد جاں بحق اور 77 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔گل پلازہ کے بیسمنٹ اورملبے کے اوپر موجود ڈیزل ٹینک میں دوبارہ ہونے والی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا۔

دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی حتمی فہرست 77افراد پر مشتمل ہے، مزید کوئی لاپتہ ہے تو رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تلاش آج مکمل کرلی جائے گی۔

ڈی سی ساؤتھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم یہاں تعینات ہے جن کی نگرانی میں سرچ آپریشن ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 7روز میں ریسکیو آپریشن 85 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

اب تک 67افراد جاں بحق جبکہ 77 لاپتہ ہیں۔ 15افراد کی شناخت کرلی گئی جبکہ 8افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جائے گی۔ دیگر لاشیں مکمل تھیں، جن کی شناخت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ پلازہ سے نکلنے والے ملبے کو پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان منتقل کیاجارہا ہے۔

Related Posts