خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کا عوام کو بجلی بل میں ریلیف دینے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی بل
(فوٹو: آن لائن)

پشاور/کراچی: خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت نے عوام کو بجلی بل میں ریلیف دینے سے انکار کردیا ہے۔ دونوں حکومتوں کے ترجمانوں نے فیصلے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بجلی کے بلز مں فوری ریلیف نہیں دے سکیں گی۔

گفتگو کے دوران سندھ حکومت کے مشیر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوام کو 2 ماہ کا ریلیف دینا ہوا تو اس پر 10 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت ریلیف دینے کا فیصلہ کر لے تو اخراجات 8 ارب روپے آئیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلوچستان حکومت 2 ماہ کا ریلیف دے تو 1 ارب روپے خرچ ہوں گے، مگر سندھ حکومت دکھاوے اور لالی پاپ پر یقین نہیں رکھتی۔ پی پی پی کے مشوروں پر عمل کیا جاتا تو آج بجلی سستی ہوتی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر سندھ کے ذخائر سے پلانٹ لگائے جاتے تو وہ سستے ہوتے۔ دریں اثناء مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا سستی جبکہ پنجاب مہنگی بجلی پیدا کرتا ہے ۔ پنجاب نے 2 ماہ کا ریلیف دی، پھر بجلی مہنگی ہوجائے گی۔

Related Posts