میزبان کا چبھتا ہوا سوال، شیر افضل مروت پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شیر افضل مروت
(فوٹو: ڈیلی پاکستان)

اسلام آباد: ٹی وی میزبان کے چبھتے ہوئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پروگرام چھوڑ کر چلے گئے، پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام نیا پاکستان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا تھا، میں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو وہ سب کچھ بتا دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی تھیں۔

پروگرام کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی قیادت کے متعلق بیان دینے سے روکا ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں۔ ہم ہر صورت جلسہ کریں گے، مجھ پر مقدمات بنے اور گرفتاری بھی ہوچکی ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کا آپ کی وفاداری پر شک دور ہوا؟ اس پر شیر افضل مروت نے برا مان کر پروگرام چھوڑ دیا اور کال منقطع کردی۔ بعد ازاں میزبان نے اپنے چبھتے ہوئے سوال کی مختلف توجیہات دینے کی کوشش کی۔

اس سے قبل شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات کر کے آیا ہوں۔ عمران خان نے ہاتھ ملایا اور گلے لگایا، اس دوران دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ بھی ہوا۔ میں عمران خان کے کہنے پر پارٹی قیادت سے اختلافات ختم کررہا ہوں۔

Related Posts