وہ وقت دور نہیں جب ہم بالکل پاس ہوکر بھی نظر نہیں آئینگے۔کریتی سینن

تازہ ترین

تازہ ترین

کریتی سینون
(فوٹو: اسٹیٹس مین)

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم بالکل پاس ہو کر بھی نظر نہیں آئیں گے۔ میرا تعلق دہلی سے ہے اور مجھے علم ہے کہ پہلے کیسا ماحول ہوا کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی آنے والی فلم ‘تیرے عشق میں’ کی آمد سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صورتحال بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Keyframe | Movie | OTT (@keyframe.movie)

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں دہلی کے متعلق صرف بات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ آلودگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ میں دہلی سے ہوں اور جانتی ہوں کہ پہلے کیسا ماحول ہوتا تھا اور یہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے۔

اداکارہ کے بیان پر بھارتی میڈیا نے دہلی کی خراب فضائی آلودگی کا نقشہ کھینچ دیا۔اداکارہ کریتی سینون نے کہا کہ کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ایک دوسرے کے بالکل پاس کھڑے  ہو کر بھی نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل دہلی کا تازہ ترین اے کیو آئی انڈیکس 559 رہا ہے جبکہ عموماً 500 سے زائد کے اے کیو آئی انڈیکس کو خطرناک تصور کیا جاتا ہے جو شہریوں کو بیمار کرتا اور طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔

Related Posts