معروف ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ روپوش رہنما بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید امریکہ میں ہیں جبکہ سابق وزیر حماد اظہر بیلجیئم میں ہیں تاہم میاں اسلم اقبال پاکستان میں موجود ہیں۔
اینکر اجمل جامی نے یہ دعویٰ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور تینوں رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی لوکیشن کی تصاویر بھی دکھائیں۔
میاں اسلم اقبال اور دیگر دو رو پوش پی ٹی آئی رہنماؤں کے اکاوئنٹس کی تازہ صورتحال۔۔ pic.twitter.com/pA8VvtVex5
— Ajmal Jami (@ajmaljami) November 23, 2025
ایکس (سابق ٹوئٹر) کا نیا لوکیشن فیچر
ایکس نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی لوکیشن ظاہر کرتا ہے۔ اب اگر آپ کسی پروفائل پر جائیں اور “Joined” کی تاریخ پر کلک کریں تو ایک ونڈو کھلے گی، جس میں دکھایا جائے گا کہ اکاؤنٹ کس ملک سے چل رہا ہے، جیسے: “Account based in: Pakistan”، “India”، یا “United States”۔
یہ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
پروفائل پر ‘Joined’ پر کلک کریں۔
آپ کو یہ معلومات ملیں گی:
اکاؤنٹ کب بنایا گیا
اکاؤنٹ کس ملک میں ہے
نام میں کتنی بار تبدیلی ہوئی اور آخری بار کب
اکاؤنٹ کس ذریعے سے منسلک ہے، جیسے ایپ اسٹور یا گوگل پلے
اگر صارف نے اپنی لوکیشن پروفائل میں شامل کی ہے تو وہی ظاہر ہوگی۔
اگر لوکیشن خفیہ رکھی گئی ہو تو قریب ترین مقام دکھایا جائے گا۔
صارف اپنی مرضی سے ملک یا خطے کی معلومات دکھا سکتا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر مشہور شخصیات کے لیے مفید ہے تاکہ عوام اور مداح جان سکیں کہ ان کا اکاؤنٹ کہاں سے چل رہا ہے۔ پہلے یہ صرف مخصوص ممالک کے لیے تھا لیکن اب امریکہ سمیت دیگر ممالک کے صارفین بھی یہ اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








