ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ نہ رُک سکا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈالر کی اُنچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی
ڈالر کی اُنچی اُڑان کا سلسلہ جاری، اسٹاک مارکیٹ مزید گرگئی

کراچی: عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی اُونچی اُڑان کا سلسلہ نہ رُک سکا اور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹریڈنگ مارکیٹ میں 937 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اورمارکیٹ 2.09 فی صد گرگئی، اس وقت کے ای ایس 100 انڈیکس 43903 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ عید کی تعطیلات کے باعث صرف ایک روز یعنی جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ ہوسکی تھی اور جمعہ کو بھی مندی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 408 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن کی قیمت 5 ماہ کی پست ترین سطح پر آگئی

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 187.55 پیسوں کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

Related Posts