مجھے پیسے کی بھوکی کہنے والے غلط ہیں۔ دانیہ شاہ کا الزامات پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

جو کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہیں، دانیہ شاہ کا الزامات پر ردعمل
جو کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہیں، دانیہ شاہ کا الزامات پر ردعمل

شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے اُن سے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رُجوع کرلیا اور عامرلیاقت پر سنگین الزامات کی بھرمار بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔‘

دانیہ شاہ نے کہا کہ ’عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں، عامر لیاقت جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہیں۔‘

یاد رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی بُرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں شوٹنگ کا مقدمہ، صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپے حق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔

دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

Related Posts