کوئٹہ کو شکست، لاہور قلندرز تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قلندرز پی ایس ایل 23 کی فتح کا جشن مناتے ہوئے، فائل فوٹو

سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل کی ٹرافی تیسری بار اپنے نام کرلی۔

پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز  کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا، جسے لاہور قلندرز کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں کھو کر ایک بال پہلے حاصل کرلیا اور یوں یہ میچ جیت کر تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار  اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts