لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے کی شرمناک ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی سی سی ڈی سے دہائیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore Ravi Road harassment of women continues despite CCD actions
ONLINE

لاہور کے راوی روڈ کے علاقے میں اسکول اور کالجز کے لیے روزانہ آنے جانے والی خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی شکایات سامنے آئی ہیں اور اسی سلسلے کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان ملزم اکثر گلی کوچوں میں خواتین سے نا مناسب حرکات کرتا رہا ہے جس سے والدین اور طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 

اہلِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ صوبائی سطح پر سی سی ڈی کی جانب سے جو کارروائیاں کی جا رہی ہیں اُن کے باوجود اس نوعیت کے واقعات میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیا جائے ۔

پولیس بالخصوص ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ متاثرین اور عام خواتین کو رہائشی اور تعلیمی راستوں میں تحفظ مل سکے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ سی سی ڈی متاثرہ ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم تک پہنچ کر سخت کارروائی کرے گی اور تادیبی و قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Posts