امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 14 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تاریخی یو ایف سی فائٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ دنیا کی سب سے بڑی مکسڈ مارشل آرٹس تنظیم وائٹ ہاؤس کے میدان میں اپنا مقابلہ منعقد کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان ورجینیا کے شہر نارفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال 14 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک بڑی یو ایف سی فائٹ منعقد کریں گے،14 جون 2025 کو ٹرمپ کی80ویں سالگرہ بھی ہوگی۔
یہ پہلا موقع ہو گا کہ دنیا کی سب سے بڑی مکسڈ مارشل آرٹس تنظیم وائٹ ہاؤس کے میدان میں اپنا مقابلہ منعقد کرے گی۔ اس سے قبل UFC کے صدر ڈینا وائٹ نے کہا تھا کہ یہ فائٹ 4جولائی2026 کو امریکہ کے یومِ آزادی کے موقع پر ہوگی جو امریکہ کے 250 سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔ تاہم اب تاریخ تبدیل کر کے 14 جون کر دی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی یو ایف سی کے فین ہیں اور اکثر انکے مقابلوں میں بطور مہمان شریک ہوتے ہیں جہاں وہ بھرپور انداز میں خوش آمدید کہے جاتے ہیں۔
یو ایف سی کے صدر کا کہنا ہے کہ اگلے سال فائٹ کارڈ (مقابلوں کی فہرست) کی تیاری شروع ہو جائے گی اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی فائٹ کارڈ ہوگی۔
یاد رہے کہ UFC مکسڈ مارشل آرٹس کی سب سے مقبول تنظیم ہے جس میں مختلف قسم کی لڑاکا تکنیکیں شامل ہوتی ہیں جیسے باکسنگ، کشتی، کِک باکسنگ اور جیو جِتسو۔ یہ مقابلے ایک8کونوں والے پنجرہ نما رنگ آکٹاگون میں ہوتےہیں جہاں مرد و خواتین فائٹرز مخصوص اصولوں کے تحت ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں۔
اگرچہ یہ کھیل خاصا پرتشدد سمجھا جاتا ہے اور ماہرین صحت اس کے نقصانات کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے خاص طور پر نوجوان مردوں میں جو امریکہ کے انتخابات میں ایک اہم ووٹنگ طبقہ بھی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








