صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانیکا آخری دن

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی، پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: صدر اور وزیر اعظم کے عہدوں کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جانے کا آج آخری دن ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کے عہدے کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف مضبوط امیدوار ہیں جن کے ناموں پر مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی  ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے بھی صدر اور وزیراعظم کے عہدوں کیلئے اپنے امیدوار سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔ عمر ایوب خان وزیراعظم کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔

صدرِ مملکت کے عہدے کیلئے الیکشن 9مارچ کو ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آج 12 بجے سے قبل صدر کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جو 5مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے۔

Related Posts