کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ہفتہ 12 جولائی 2025 کو ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے میں دستیاب ہے۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں تمام شہروں میں نرخ یکساں ہیں۔یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک نافذ العمل رہیں گے، جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اگلے 24 گھنٹوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
گزشتہ سیشن کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ اس سے قبل یہی سونا 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے میں دستیاب تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 971 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 807 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 573 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 86 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 937 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 74 روپے اضافے سے 3 ہزار 375 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ سونے کی بین الاقوامی قیمت 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 345 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ چاندی صفر اعشاریہ 86 ڈالر بڑھ کر 37اعشاریہ 53 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی معاشی بے یقینی اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








