سرگودھا میں کمسن بچی کھیلتے کھیلتے نالے میں گرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کمسن بچی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے تاریخی ضلع سرگودھا میں کمسن بچی کھیلتے کھیلتے نالے میں گر گئی، واقعے کے فوری بعد مقامی افراد حرکت میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں پیش آیا جہاں کمسن بچی والدہ کے ہمراہ کپڑوں کی دکان میں آئی تھی۔ بچی دکان کے باہر لگے شیشے کے ہینڈل کر پکڑ کر کھیلنے لگی کہ اچانک پھسل گئی۔

کمسن بچی پھسل کر نالے میں جاگری، تاہم دکان کے عملے اور مقامی افراد نے فوری طور پر حرکت میں آ کر بچی کو نالے سے نکال لیا، جو خوش قسمتی سے زندہ تھی۔ بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا گیاہے۔

خیال رہے کہ سرگودھا میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل سرگودھا، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی سیوریج نالوں اور گٹروں میں بچے گرنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

حال ہی میں لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب ایک خاتون نے اپنی سیوریج لائن میں گر جانے والی بچی کو بچانے کیلئے خود بھی چھلانگ لگا دی تھی، جس کے بعد دونوں ہی جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس نے بچی کے والد کو حراست میں لے لیا۔

بچی کے والد کے بیان کے مطابق پولیس کی ساری تحقیقات کا زور صرف اس نکتے پر تھا کہ والد اپنی بچی اور بیوی کے قتل کا اعتراف کرلے، معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او اور ایس پی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

Related Posts