کینسر کے ہاتھوں شکست؛ معروف ہالی وڈ اداکار جولیان مک میہن کا انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اے بی سی نیوز)

ہالی وڈ کے معروف اداکار جولیان مک میہن امریکا میں انتقال کر گئے، جولیان مک میہن، جو ٹی وی سیریز Nip/Tuck میں اپنے شاندار کردار کے لیے جانے جاتے تھے، 56 سال کی عمر میں کینسر سے طویل لڑائی کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے۔

Nip/Tuck کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک جذباتی بیان کے ذریعےجولیان مک میہن کی وفات کی تصدیق کی گئی، جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جولیان مک میہن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا اور تیزی سے ہالی وڈ کے قابلِ قدر اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

انہیں خاص شہرت Nip/Tuck میں ڈیلن والش کے مرکزی کردار سے ملی، جو دو پلاسٹک سرجنز کی زندگیوں کی پیچیدگیوں اور ان کے ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل کو بے مثال انداز میں پیش کرتی تھی۔

یہ سیریز 2003 سے 2010 تک چلی اور اسے 18 پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، جس نے مک میہن کی اداکاری کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دی۔

جولیان مک میہن نے 2000 کی دہائی کی مشہور فلم Fantastic Four میں “ڈاکٹر ڈوم” کا کردار بھی ادا کیا، جس نے ان کی فنی مہارت کو مزید اجاگر کیا اور نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت بڑھائی۔

ان کی اہلیہ کیلی مک میہن نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جولیان نے کئی سالوں سے کینسر کے خلاف جدوجہد کی، لیکن بدقسمتی سے وہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے۔

مک میہن کی موت نے نہ صرف ان کے چاہنے والوں کو غمگین کیا بلکہ ہالی وڈ میں بھی ان کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔

جولیان مک میہن کی یاد ان کی شاندار اداکاری، پیشہ ورانہ لگن اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کا کام اور کردار آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال ہے۔

Related Posts