ایبٹ آباد کے علاقے حبیب اللہ کالونی میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔
متوفیہ متاثرہ لڑکی گزشتہ سات ماہ سے حارث نامی ملزم کے گھر کام کر رہی تھی، لڑکی کے والد کے مطابق اسے مسلسل جنسی تشدد کا سامنا رہا۔ جب اس کی حالت خراب ہوئی تو اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن بچایا نہ جا سکا۔
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں پوسٹ مارٹم کے دوران جنسی زیادتی کے شواہد سامنے آئے اور لڑکی کے جسم پر تشدد کے واضح نشان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نہ صرف جنسی تشدد کا شکار ہوئی بلکہ اسے خوراک اور پانی سے بھی محروم رکھا گیا۔
ایس ڈی پی او سراج احمد نے تصدیق کی کہ ملزم حارث کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش والد کے حوالے کر دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








