ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی،نوٹیفیکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل پی جی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد :اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی کر دی گئی ۔

اوگرا کے مطابق مارچ کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 129.67روپے مقرر کر دی گئی ،ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150.04 روپے کی کمی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی

اوگرا کے مطابق مارچ کے مہینے کیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1530.17روپے مقرر کر دی گئی ۔فروری میں 11.8 کلو  گھریل وسلنڈر کی قیمت 1680.21 روپے مقررتھی۔

Related Posts