ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں! فی کلو 100 روپے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں فی کلوگرام 70 سے 100 روپے تک بڑھ گئی ہیں۔ یہ اضافہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ایران میں جاری جنگ کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ہوا جس سے گھریلو توانائی کے اخراجات پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے بتایا کہ ایل پی جی کی خوردہ قیمت اب 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 سے 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایل پی جی کی سپلائی محدود ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپلائی اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے روس یا عمان سے ایل پی جی کی درآمدات کا بندوبست کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعہ کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جو بین الاقوامی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات ی ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ضافے سے گھریلو بجٹ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر براہ راست اثر پڑے گا جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی فروخت سرکاری نوٹیفائیڈ ریٹ (تقریباً 226 روپے فی کلو) سے کہیں زیادہ ہو رہی ہے جس سے عام صارفین کو مزید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

Related Posts