برطانیہ سے چوری ہونے والی لگژری گاڑی کراچی کے کونسے علاقے میں پہنچ گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Luxury vehicle stolen in UK surfaces in Karachi
ONLINE

کراچی: برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک مہنگی لگژری گاڑی کراچی میں برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے، انٹرپول مانچسٹر کی جانب سے سندھ پولیس کو بھیجے گئے ایک خط میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو برطانیہ کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی۔ بعدازاں ٹریکنگ سسٹم نے اس کی موجودگی کراچی کے علاقے صدر میں ظاہر کی۔

جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی،موٹر سائیکل نذرِ آتش

خط میں کہا گیا کہ ابتدا میں گاڑی کا سگنل برطانیہ کے شہر لیڈز میں کھو گیا تھا لیکن 11 فروری کو دوبارہ اس کا سراغ کورنگی روڈ، اعظم بستی اور صدر کے اطراف ملا۔

برطانوی پولیس نے یہ معلومات پاکستان پولیس کو فراہم کرتے ہوئے گاڑی کی برآمدگی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ انٹرپول کے مطابق چوری شدہ گاڑی کی تفصیلات ڈیٹا بیس میں موجود ہیں۔

اس اطلاع کے بعد کراچی پولیس نے گاڑی کو ٹریس اور برآمد کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Related Posts