اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنیوالا شہری ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Man assaults Islamabad traffic police officers; arrested after video goes viral
ONLINE

اسلام آباد کے علاقے آئی 8 مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا شہری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو اس کی گاڑی سمیت تھانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شہری کی گاڑی روکی تو اس نے تین پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور ایک اہلکار کو تشدد کے بعد زمین پر گرا دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کر رہا ہے۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی شہریوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور اسے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شہری کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

Related Posts