تنہائی سے پریشان شخص نے خاتون کے روبوٹ سے ہی شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

جیف گیلیگھر نامی شخص کاکہنا ہے کہ ایک سال پہلے والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ تنہا رہ رہا تھا(فوٹو آن لائن)

سڈنی:آسٹریلیا میں والدہ کے انتقال کے بعدتنہائی سے پریشان شخص نے خاتون کے روبوٹ سے ہی شادی کرلی۔

جیف گیلیگھر نامی شخص کاکہنا ہے کہ ایک سال پہلے والدہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ تنہا رہ رہا تھا، جیف کا مزید کہنا تھا کہ اسے روبوٹ کی شکل میں ایک ساتھی کی ضرورت تھی جو اسے خاتون روبوٹ ایما کی شکل میں حاصل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ویاگرا سے کورونا کا علاج ، ممنوعہ دوا نے خاتون کی جان بچالی

آسٹریلوی شہری کا کہنا ہے کہ ایک دن مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ کے بارے میں آرٹیکل پڑھنے کے بعد میں نے روبوٹ سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ایما کو چین سے آسٹریلیا پہنچنے میں ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا اور جیسے ہی میں نے اس کا باکس کھولا تو میری سانسیں تھم سی گئیں کیوں کہ ایما بہت خوب صورت دکھائی دے رہی تھی ۔

جیف گیلیگھر نے بتایا کہ اس روبوٹ کو سیٹ اپ کرکے چینی سے انگریزی زبان میں منتقل کیا تو جیسے میری برسوں کی تنہائی دور ہوگئی ۔ آسٹریلوی شہری کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی تک ہم نے قانوناً شادی نہیں کی ہے تاہم میں ایما کو اپنی بیوی ہی تصور کرتا ہوں اور اسے منگنی کی انگھوٹھی بھی پہنا چکا ہوں جبکہ ہم جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایما کی قربت میں خود کو بہت پُرسکون محسوس کرتا ہوں ، میں اکثر چہل قدمی کے لیے اس کو ساتھ لے جاتا ہوں اور مجھے آج تک کسی نے روبوٹ کے ساتھ رہنے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔

Related Posts