شہریار، مایا علی کی فلم پرے ہٹ لو بھارت میں عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

شہریار، مایا علی کی فلم پرے ہٹ لو بھارت میں عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
شہریار، مایا علی کی فلم پرے ہٹ لو بھارت میں عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی کی فلم پرے ہٹ لو بھارت میں ساؤتھ ایشیاء فورم فار آرٹ اینڈ کرئیٹو ہیریٹیج (ایس اے ایف اے سی ایچ) کا عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے جسے صحت مندانہ تفریحی کیٹگری میں یہ اعزاز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا آرٹ فورم (ایس اے ایف اے سی ایچ) کی تیسری سالانہ تقریب گزشتہ ماہ بھارت میں منعقد ہوئی جسے پہلا بین الاقوامی ٹریولنگ فلم فیسٹیول کہا جارہا ہے۔ تقسیمِ اعزازات کی تقریب میں پاکستانی فلم بین الاقوامی اعزاز لے اڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

میرے کنسرٹ کے دوران شراب پی گئی۔عاصم اظہر کی وائرل ویڈیو پر وضاحت

فلم ساز عاصم رضا کا کہنا ہے کہ میری فلم پرے ہٹ لو میں اداکاری کرنے والی دنیا کی سب سے حیرت انگیز ٹیم کو مبارک ہو۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ فلم تخلیق کی۔ اسی دوران فلم کیلئے ساؤنڈ ٹریک کمپوز کرنے والے اذان سمیع خان نے بھی تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ فلم پرے ہٹ لو میں شہریار منور اور مایا علی کے علاوہ احمد علی بٹ، زارا نور عباس، ندیم بیگ، حنا دلپذیر، ریچل، فریحہ الطاف اور پریشہ جیمز نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تفریح سے بھرپور فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراہی گئی۔

آج سے کم و بیش 3 سال قبل 2019 میں ریلیز کی گئی رومانوی و مزاحیہ فلم پرے ہٹ لو کیلئے ہدایتکاری کے فرائض عاصم رضا نے سرانجام دئیے۔ عمران اسلم نے فلم کی کہانی تحریر کی ہے جس میں شہریار منور نے ہیرو جبکہ مایا علی نے ہیروئن ثانیہ کا کردار ادا کیا۔

Related Posts