شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
ماریہ ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ریلز شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ماریہ ملک نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ماریہ ملک ویڈیو میں ایک دلچسپ آڈیو پر لپسنگ کررہی ہیں جس میں کہتی ہیں کہ ’میں نے شہد کی مکھیوں سے سیکھا ہے جو چھیڑے اونو لڑ جاؤ‘۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








