مریخ رواں ہفتے زمین کے قریب ترین، دُور بین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔ماہرین

تازہ ترین

تازہ ترین

مریخ رواں ہفتے زمین کے قریب ترین، دُور بین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔ماہرین
مریخ رواں ہفتے زمین کے قریب ترین، دُور بین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا۔ماہرین

ماہرینِ فلکیات کے مطابق زمین کا پڑوسی سرخ سیارہ (مریخ) رواں ہفتے زمین کے قریب ترین ہوگا جسے دُور بین کے بغیر بھی دیکھا جاسکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے مریخ اور زمین کے درمیان فاصلہ کم سے کم ہوگا جس کی پیمائش 6 کروڑ 21 لاکھ کلومیٹر یعنی 3 کروڑ 86 لاکھ میل بنتی ہے۔ عام طورپر مریخ کا فاصلہ زمین سے 6 کروڑ 33 لاکھ کلومیٹر ہوتا ہے۔

علمِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مریخ کا فاصلہ زمین سے عمومی فاصلے کے مقابلے میں کم و بیش 12 لاکھ کلومیٹر کم ہوجائے گا، اِس طرح مریخ کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوجائے گا۔

مریخ کھلی آنکھوں سے رات کے وقت زیادہ روشن اور بڑا نظر آئے گا۔ مریخ کو زیادہ سے زیادہ قریب سے دیکھنے کیلئے اِس چارٹ کا مطالعہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ مریخ کے اردگرد ستاروں کی تعداد کم ہوگی۔ 6 اکتوبر کے روز مریخ زمین سے سب سے زیادہ قریب ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: برفباری سے بھی بجلی پیدا ہوسکے گی، انقلابی آلہ تیار

Related Posts