لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 14, 2023
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کیلئے پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیس مجھے پکڑنے آگئی ہے، حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








