پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہشمند طلبہ اور گریجویٹس کے لیے ایک نیا انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ اقدام ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کے تحت شروع کیا گیا ہے جسکا مقصد فارمیسی اور اس سے متعلقہ شعبوں میں نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کر کے صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آن لائن دستیاب تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں پنجاب کی سرکاری جامعات سے تعلق رکھنے والے فارمیسی کے طلبہ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اہلیت رکھنے والوں میں وہ فائنل ایئر طلبہ بھی شامل ہیں جو اپنے نتائج کے منتظر ہیں جبکہ ایسے افراد بھی درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے پچھلے دو سال کے دوران فارمیسی میں ڈگری، ماسٹرز یا ایم فل مکمل کیا ہو۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ درخواست دینے کا پورا عمل آن لائن ہوگا۔ امیدواروں کو رجسٹریشن کر کے اپنا پروفائل مکمل کرنا اور مطلوبہ دستاویزات سرکاری پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 رات 12 بجے مقرر کی گئی ہے اور صرف آن لائن درخواستیں ہی قابلِ قبول ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








