ایرانی صدارتی الیکشن میں تاریخ رقم، مسعود پزشیکان کی لاکھوں ووٹوں سے برتری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی صدارتی الیکشن
(فوٹو: بی بی سی)

تہران: ایرانی صدارتی الیکشن میں تاریخ رقم ہوگئی۔ قبل از وقت صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان ہورہا ہے جس میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشیکان کی سخت گیر سیاسی رہنما سعید جلیلی پر برتری 20 لاکھ ووٹوں سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی الیکشن ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا کہ اب تک 2کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے جن میں مسعود پزشیکان نے اب تک کی گنتی کے مطابق 1کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ جبکہ سعید جلیلی نے 1 کروڑ 4لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ہفتے کے روز ایران میں 14ویں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی کیونکہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد 5جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔

ایران کے انتخابی ہیڈ کوارٹر کے اعلان کے مطابق پہلے مرحلے میں ووٹرز کی شرح 40 فیصد رہی تھی جو کہ ایرانی صدارتی انتخاب کے تمام ادوار میں سب سے کم شرح ہے۔ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا۔

رواں برس مئی کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد صدارتی انتخاب قبل ازوقت منعقد ہوئے۔اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر چھ ایرانی عہدیدار بھی ہلاک ہوئے تھے جسے جنوبی ایشیا میں ایک بڑا سانحہ قرار دیا جارہا ہے۔

Related Posts