اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے متاثرین کی آباد کاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام وسائل کو بطریق احسن بروئےکار لانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے متاثرہ لوگوں کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے NDMA اور NHA کے کردار کو سراہا اور انہیں مزید بارشوں کے امکان کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
عمران خان اور امریکی سفیر کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، شیریں مزاری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








