پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہد طے پاگیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہد طے پاگیا

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر باقاعدہ دستخط آج ہوں گے۔

ترجمان وزرات تجارت کےمطابق ترک وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یوایس دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور سرکاری عہدیداران نے ترکی کے وزیر کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے سرکاری مہمان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ ترکش وزیر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا گیا

ترجمان وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ترک وزیر تجارت ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب کیلئے پاکستان پہنچےہیں۔

ذرائع کے مطابق تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

Related Posts