کراچی میں محمود آباد نالے پر آپریشن کا 12واں روز، 5 کلومیٹر تجاوزات کا خاتمہ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے پر قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج 12واں روز ہے جبکہ آج 5 کلومیٹر کے علاقے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد نالہ آپریشن کے 12ویں روز محمود آباد نالے پر قائم 5 کلومیٹر تجاوزات کا آج خاتمہ کردیا جائے گا۔ ان مکانات پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے جو تجاوزات کے زمرے میں شامل کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کیے جانے والے انسدادِ تجاوزات آپریشن میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایات پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ اور اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی موجود ہیں۔ کراچی کے علاقے مروت پارک کے اطراف سے تجاوزات مسمار کی جارہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ کراچی کے بارشوں میں ڈوبنے کی بڑی وجہ 27 بڑے نالوں میں سے 3 بڑے نالے جن پر تجاوزات کی بھر مار ہونے کے سبب ان کی صفائی ناممکن ہو چکی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عدالتی احکامات پر بغیر منصوبہ بندی تجاوزات کے کاتمے کا کام شروع کیا تاہم عوامی مزاحمت کے باعث یہ کام شروع کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔

منصوبہ بنایا گیا کہ ان بڑے نالوں کے دونوں کناروں پر کشادہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ نالوں کی صفائی بھی آسان ہو اور شہر میں ٹریفک کا دباو کم ہو جائے، اس منصوبے پر بھی عمل نہ ہونے کی وجوہات صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی عدم دلچسپی تھی۔

مزید پڑھیں:  نالوں پر قائم تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن ہوگا، بشیر صدیقی

 

Related Posts