سڑک پر فحاش گانے پر ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے! مینٹل منڈے پکڑے گئے؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے عوامی مقامات پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جعفر نے مین روڈ پر کھڑے ہو کر اونچی آواز میں فحش گانا چلایا اور اس دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور عوامی نظم و ضبط متاثر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر مینٹل منڈے کے نام سے ٹک ٹاک آئی ڈی چلا رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فحاشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس غیر اخلاقی مواد میں لڑکے، لڑکیاں ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی شامل ہو چکے ہیں، جس کے باعث نئی نسل کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور معاشرتی اقدار کمزور پڑتی جا رہی ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں تاہم پاکستان میں اس اہم مسئلے پر تاحال کوئی جامع قانون سازی یا سنجیدہ قومی سطح کی بحث شروع نہیں ہو سکی جو کہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

Related Posts