نجم سیٹھی کو راشد لطیف کیخلاف تحقیقات پر تشویش، محسن نقوی نے وضاحت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی
(فوٹو: آن لائن)

معروف کالم نگار اور صحافی و سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے راشد لطیف کے خلاف تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وضاحت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے سابق کپتان کے خلاف فراڈ اور من گھڑت تحقیقات  پر حیرت ہے، جو انہوں نے پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقیدی ریمارکس کے بعد کیں۔کرکٹ انتظامیہ دباؤ ڈالنے والے اقدامات سے گریز کرے۔

تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم عدلیہ سے توقع کرتے ہیں کہ  وہ آزادئ اظہار اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی کا تبصرہ غلط، نامناسب اور حقائق کے برعکس ہے۔

سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف کے خلاف اقدام کبھی بھی تنقید کو تبانے کیلئے نہیں اٹھایا بلکہ جعلی اور ہتک آمیز الزامات کو روکنے کیلئے اٹھایا۔ کرکٹ بورڈ کے اقدامات قانون کے دائرے میں ہیں جن کا مقصد کرکٹ اور کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں معافی نامہ جاری کرتے ہوئے بورڈ کے مؤقف کی تصدیق کی جسے پی سی بی نے قبول کرلیا ہے۔ پی سی بی کسی کو تنقید کرنے پر دبانے کیلئے کوئی اور طریقہ استعمال کرنے کی بجائے پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کی نگرانی کرتا ہے۔

Related Posts