فتنہ ہندوستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر بلوچستان میں واصل جہنم

تازہ ترین

تازہ ترین

مطلوب دہشت گرد جمیل، فائل فوٹو

بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ جمیل کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ پنجگور، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھا۔

مزید بتایا گیا کہ فتنۃ الہند سے وابستہ یہ دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی سنگین کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی یافتہ علیحدگی پسند تحریکیں کارفرما ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ چند نام نہاد علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور اسے تقسیم کرنا ہے۔

Related Posts