متحدہ قومی موومنٹ کا حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدر آباد
(فوٹو: امیگو)

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد حیدر آباد کی سڑکیں اور گلیاں تباہ ہوگئیں، شہرکو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی صابر قائم خانی نے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران حیدر آباد کے بھرپور انتظامات کے دعووں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ صابر قائم خانی نے کہا کہ شہر میں بارش سے نمٹنے کے انتظامات دکھائی نہیں دیتے۔

پریس کانفرنس کے دوران صابر قائم خانی نے کہا کہ حیدر آباد میں تباہ کن بارشوں سے فصلیں، سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں، گزشتہ 5روز سے 32فیڈرز بند ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں، حکومت کی نااہلی سامنے آگئی۔

ایم کیو ایم رہنما صابر قائم خانی نے کہا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری اور نااہلی کے باعث شہر کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دریں اثناء ناصر قریشی نے کہا کہ سابق ڈی سی کے ساتھ مل کر نالے صاف کروائے، تاہم شہر کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

ایم کیو ایم رہنما ناصر قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدر آباد کا دورہ مناسب نہیں سمجھا اور جامشورو سے نکل گئے۔ دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں نے بھی حیدر آباد کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

 

Related Posts