ملک کے کتنے شہریوں نے محبت کی شادی کی؟ سروے کے ہوشربا نتائج سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں محبت کی شادی کے مقابلے میں گھر والوں کی مرضی سے شادی کا رواج زور پکڑ گیا، لڑکیوں اور لڑکوں کے الگ الگ اعداددوشمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطاب گیلپ پاکستان نے نئے سروے کے ہوش ربا نتائج جاری کردئیے ہیں۔ 81فیصد پاکستانیوں نے والدین کی مرضی سے ارینج میرج جبکہ صرف 18فیصدنے پسند کی شادی کی ہے، شادی کے معاملے میں گھر والوں کی مرضی تسلیم کرنے میں لڑکیاں پیش پیش ہیں۔

ملک کی 85فیصد لڑکیوں نے ماں باپ کی خواہش سے شادی کی جبکہ 14 فیصد نے اپنی پسند سے شادی کرنے کو ترجیح دی ہے۔ سروے میں 77فیصد لڑکوں نے والدین کی بات مان کر ارینج میرج کی جبکہ 22فیصد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے محبت کی شادی کرلی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے 30سال کی عمر تک کے نوجوان 21فیصد ہیں جبکہ 79فیصد افراد نے کہا کہ انہوں نے اپنے والدین کی مرضی سے ارینج میرج کی ہے۔ 50فیصد سے زائد العمر 89فیصد افراد والدین کی پسند کو ترجیح دیتے نظر آئے۔

پاکستان کے 10 فیصد 50سال سے زائد العمر افراد نے کہا کہ انہوں نے والدین کی بجائے اپنی محبت کو ترجیح دی ہے اور لو میرج کی ہے۔ ملک بھر میں پسند کی شادی کے مقابلے میں ارینج میرج کا رجحان ملکی روایات اور قومی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts