کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مل کر احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مل کر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کے حق میں نعرے بازی کی اور بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک کے ذمہ دار عناصر کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤن نے کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی پر بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں متحدہ کے کارکنان، ہمدرد اور اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک اور غیر ذمہ دارانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل بجلی بندش مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں طویل  لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شدید گرمی کے باعث بجلی کی عدم فراہمی سے زندگی اجیرن ہوگئی۔ بجلی کی بندش کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہوجاتی ہے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک اور حکومت کا مؤقف ہے کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ مجبوری بن گئی ہے۔

Related Posts