مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے متعلق حیران کن دعویٰ، سوشل میڈیا پر طوفان

تازہ ترین

تازہ ترین

Mufti Abdul Qavi makes shocking claim about Aishwarya Rai’s Marriage, Hints at marriage proposal
ONLINE

معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں مفتی عبدالقوی دعویٰ کرتے ہیں کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن جلد علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو انہیں توقع ہے کہ دو سے چار ماہ کے اندر ایشوریا رائے کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش موصول ہو گی۔

ویڈیو میں مزید دیکھا گیا کہ جب شو کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ غیر مسلم خاتون سے شادی کیسے کر سکتے ہیں تو مفتی عبدالقوی نے جواب دیتے ہوئے راکھی ساونت کی مثال دی جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں اور ان کا نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایشوریا رائے سے شادی کا معاملہ آگے بڑھا تو وہ بھی پہلے انہیں اسلام قبول کروائیں گے اور ان کا نام تبدیل کر کے عائشہ رائے رکھا جائے گا۔

اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے ایک میڈیا انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر ان کے بیانات کو عوامی سطح پر تنقید اور دلچسپی دونوں کا سامنا رہا ہے۔

اس تازہ ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں لوگ ان کے دعووں پر حیرت اور مزاح کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Posts