مفتی تقی عثمانی نے صدارتی استثنا کو اسلام کے منافی اور ملک کیلئے شرمناک قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتی تقی عثمانی، فائل فوٹو

 ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے صدر مملکت کو مقدمات سے تا حیات استثنا دینے کی تجویز پر سخت ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے صدارتی استثنا کو دین اسلام کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز ہو، عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔ خلفائے راشدین کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیا گیا تھا جو اسلام کے خلاف تھا، اور اب کسی شخص کو تاحیات یہ استثنا دینا شریعت اور آئین دونوں کی روح کے منافی ہے۔ یہ اقدام ملک کے لیے نہایت شرمناک ثابت ہوگا۔

مفتی تقی عثمانی نے ارکانِ پارلیمان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گناہ کو اپنے سر نہ لیں اور ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں۔

ان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں مختلف طبقات اس تجویز کے اسلامی اور اخلاقی مضمرات پر اظہارِ تشویش کر رہے ہیں۔

Related Posts