صحت کی سہولت سب کا حق: ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔مراد سعید

تازہ ترین

تازہ ترین

صحت کی سہولت سب کا حق: ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔مراد سعید
صحت کی سہولت سب کا حق: ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔مراد سعید

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ صحت کی سہولت سب کا حق اور ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے، جبکہ ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا آغاز خیبر پختونخواہ سے ہوا تھا جس کے بعد پورے ملک میں تقسیم شروع کی گئی۔

وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 62 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کی فراہمی ممکن بنائی گئی جس کے بعد ضم شدہ علاقوں کے 100فیصد لوگوں کو صحت کارڈ دئیے گئے۔

مراد سعید نے بتایا کہ صحت کارڈ کے ذریعے آپ کسی بھی سرکاری یا منتخب پرائیویٹ ہسپتال میں بہترین علاج کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جو ریاست پر آپ کا حق ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نہ ہی اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا کوئی جواب ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے  اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن میں اگر رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کے ڈوب مرے کہ مجھ پر بدعنوانی کا الزام نہیں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کے جواب نہیں۔مراد سعید

Related Posts