کراچی:مختیارکار اعجاز چانڈیو کے اندوہناک قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ بھر کے تمام، اسسٹنٹ کمشنرز،مختیارکارز اور دیگر افسران نے احتجاجاً دفاتر کو تالے لگادئیے۔
ضلع ملیر کے روینیو کے بھی تمام دفاتر کو احتجاجاً بند کردیا گیا ہے، دیگر اضلاع میں بھی مختیار کارز اوردیگر افسران کا احتجاج، دفاتر کو تالے لگادیئے گئے ہیں۔
آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن مرکز کے مطابق جب تک شہید مختیار کار اعجاز چانڈیو کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے تب تک دفاتر نہیں کھلیں گے۔
مختیار کارز نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ روینیو کو مجسٹریٹ پاورزواپس دی جائے،واضح رہے کہ گزشتہ روز منگھوپیر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق
منگھو پیر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا، جبکہ افسوسناک واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقع کا نوٹس لے لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








