قتل کیا گیا یا معاملہ خودکشی کا ہے؟ دو سالہ بچے سمیت خاندان کے پانچ افراد کی پراسرار موت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے میاں پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک بزرگ میاں بیوی، ان کا بیٹا، بہو اور دو سال کا ایک بچہ شامل ہے۔

پولیس کو اس واقعے کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس موقع پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات میں اسے اجتماعی خودکشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خاندان کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے رنجولی گاؤں کا رہنے والا تھا۔ جاں بحق افراد کی شناخت نرسمہا، وینکٹماں، کویتا، انیل اور دو سالہ اپو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیق میں مصروف ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Related Posts