قومی اسمبلی نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ منظور کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ منظور کرلیا
قومی اسمبلی نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر منی بجٹ منظور کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کورم نامکمل ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے مطالبے پر ضمنی مالیاتی بل منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے کورم کیلئے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے کل 68 ارکان موجود تھے، اس موقع پر اپوزیشن کی منی بجٹ میں پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے بلز پر ٹیکس لگایا گیا ہے، اکانومی کلاس کے ایئرٹکٹس پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہم نے ایلیٹ کلاس پر بوجھ ڈالا ہے۔سگریٹ صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، ہم نے عام لوگوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بڑے ائیر کنڈیشنز ہالز پر ٹیکسز لگائے ہیں، چھوٹے ریسٹورنٹ یا شادی ہالز پر ٹیکس نہیں لگایا۔ پرانے دور میں ائیر کنڈیشنز ہالز میں شادیاں نہیں ہوتی تھیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ایل پی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف آٹھ سو ارب کے ٹیکسز کا کہہ رہا تھا، وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف کو 170 ارب پر لائی، اس ایوان کو معاشی ٹیم کو مبارکباد دینی چاہیے، مولانا عبدالاکبر چترالی نے شادی ہالز پر ٹیکسز کا ذکر کیا۔

Related Posts