نادیہ حسین کی خلیل الرحمٰن قمر کیلئے نامناسب الفاظ کے استعمال پر وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

نادیہ حسین
(فوٹو: آن لائن)

مشہورومعروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے متنازعہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کیلئے نامناسب الفاظ کے استعمال کی وضاحت کرتے ہوئے اپنے ماضی کے بیان کی تردید کی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ نادیہ حسین کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اداکارہ نے ڈرامہ نگر خلیل الرحمٰن کیلئے ذلیل کا لفظ استعمال کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ذلیل کہنا چاہتی تھی لیکن میں نے غلطی سے خلیل کہہ دیا۔

ویڈیو کلپ میں جب اداکارہ نادیہ حسین سے سوال کیا گیا کہ آپ نے خلیل کیوں کہا؟ تو اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ وہ لفظ خلیل سے مماثلت رکھتا ہے، جس پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ یہ لفظ خلیل الرحمٰن قمر کیلئے استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

اپنے وضاحتی بیان میں اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے یہ لفظ خلیل الرحمٰن قمر کیلئے استعمال نہیں کیا، اب اس کا انحصار لوگوں پر ہے کہ وہ اس کا کیا مطلب نکالتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خلیل الرحمٰن قمر کا حوالہ دے رہی ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ میں یہ ویڈیو بنانا چاہتی تھی، اس لیے مں نے ویڈیو بنائی اور جو اپنے دل میں محسوس کیا، اس آواز کو باہر نکالنا چاہتی تھی۔ واضح رہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے دائر ہنی ٹریپ کیس تاحال عدالت میں ہے۔

 

Related Posts