ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے نادرا کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے نادرا کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا
ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے نادرا کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ادارہ شماریات پاکستان کے لیے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا مکمل ڈیجیٹل نظام تیاری کے بعد انسٹال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام میں خانہ شماری اور مردم شماری کے الگ سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ گھر شماری اور گنتی پر مبنی ڈیجیٹل ایپ، ویب پورٹل شامل ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کا آغاز 20 جولائی کو ملک بھر کی 83 تحصیلوں کے 429 بلاکس میں کیا گیا، نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے غلطیوں کی گنجائش نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع

ڈیجیٹل مردم شماری کے پائلٹ مرحلے کی پیش رفت سے متعلق دوسری مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

پائلٹ مرحلے کے دوران اب تک 59,569 عمارتوں، 58,882 خانہ شماری اور 74,536 مردم شماری کی گنتی کی جا چکی ہے۔

Related Posts